السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک سائلہ کہتی ہے اس کی ایک بیٹی فوت ہوئی اور وہ اس کی وفات کے وقت موجود نہیں تھی لوگوں نے اس کو ایسے قبرستان میں دفن کردیا جہاں عورتیں دفن نہیں ہیں۔وہاں دفن ہونے والے صرف مرد ہیں کیا اس کی بیٹی کی قبرمردوں کے ساتھ جائز ہے؟کیا اب اس کو وہاں سے منتقل کرنا جائز ہے؟ہمیں فائدہ پہنچاؤ اللہ آپ کو فائدہ پہنچائے۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورتوں کو مردوں کے اور مردوں کو عورتوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے جبکہ ہر ایک کی الگ الگ قبر بنائی جائے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب