السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری ایک ٹانگ کٹی ہوئی ہے۔میری بیوی بیمار ہو گئی اور اسے مملکت کے ایک ہسپتال میں داخل کر لیا گیا میں اس کی وفات تک اس کے ساتھ ہی تھا پھر وفات کے بعد اس کو ایمبولینس کے ذریعہ ہسپتال کے عملہ کے ساتھ قبرستان منتقل کر دیا گیا جبکہ میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ قبر میں اتارتے وقت ان اجنبی مردوں نے اکیلے ہی اس کو قبر میں اتارا کیونکہ میں اپنی ٹانگ کے کٹا ہونے کی وجہ سے معذور تھا میں اس مسئلہ میں پریشان ہوں کیا اس میں مجھ پر کوئی گناہ ہے اور کیا عورت کو اجنبی مردوں کا قبر میں اتارنا کوئی قابل اعتراض بات ہے؟جواب ارشاد فرما کر مجھے مستفید کیجئے ۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب عورت کو غیر محرم مرد قبر میں اتاریں تو اس میں کوئی حرج نہیں عورت کے سفر کرنے کے لیے محرم کا ساتھ ہونا مشروط ہے نہ کہ اس کو قبر میں اتارنے کے لیے ۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب