السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ عورت کو قبر میں اتارتے وقت اس کو چادر سے ڈھانپ لیتے ہیں تاکہ لوگ اس کو نہ دیکھیں اس کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ان اعمال میں سے ہے جن پر علماء نے عمل کیا اور اس کو مستحب جانتے ہوئے کہا:ایسا کرنا عورت کے لیے باپردہ ہے کیونکہ اگر اسے بغیر ڈھانپے لحد میں اتاراجائے گا تو بعض اوقات اس کے اعضائے جسم کے کھل جانے کا خدشہ ہو تا ہے لیکن ہمارے ہاں عنیزہ میں لوگ عورت کو ایسی چادر کے ساتھ لحد میں اتارتے ہیں جس سے اس کو ڈھانپا گیا ہوتا ہے پھر جیسے جیسے وہ اینٹیں لگاتے جاتے ہیں چادر کو نکالتے جاتے ہیں تو اس طرح باپردہ تدفین عمل میں آجاتی ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب