السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کو قبر میں اتارتے وقت ڈھانپنے کا کیاحکم ہے اور کتنی دیر تک ان کو ڈھانپاجائے؟َ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض اہل علم نے ذکر کیا ہے کہ عورت کو جب قبر میں رکھا جائے تو اس کی قبر کو ڈھانپ لیا جائے تاکہ اس کے اعضائے جسم ظاہر نہ ہوں لیکن ایسا کرنا واجب نہیں ہے اس پر قبر میں کچی اینٹیں لگانے تک اس کو ڈھا نپا جائے۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب