السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسواک استعمال کرنے کا کیا حکم ہے اور مسلمان کس ہاتھ سے مسواک کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسواک کرنا سنت ہے کئی ایک احادیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کرنے کی رغبت دلائی ہے۔ رہا یہ مسئلہ کہ کس ہاتھ کے ساتھ مسواک کی جائے؟تو اس مسئلہ میں ہمارے پاس کوئی نص موجود نہیں۔
بعض علماء کرام کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ سے مسواک کی جائے اور بعض دوسرے فرماتے ہیں :بائیں ہاتھ سے کی جائے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ دائیں ہاتھ سے کی جائے وہ ہر چیز میں دائیں ہاتھ سے ابتدا کرنے والی حدیث سے دلیل پکڑتے ہیں(علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب