سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(214) عورت کے لیے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر امام کی متابعت میں نماز ادا کرنا

  • 19061
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 687

سوال

(214) عورت کے لیے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر امام کی متابعت میں نماز ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم آپ سے عورت کے لیے اپنے گھر میں ریڈیو یا ٹیلی ویژن پر نماز ادا کرنے کے بارے میں سوال کرتے ہیں جبکہ وہ امام کی قراءت اور تکبیر سن رہی ہو،خواہ وہ فرض نماز ہو یا نفل،اور وہ اس جگہ میں ہو جہاں کے امام کی اقتدا کررہی ہے یا دور ہو،مثلاً:وہ اپنے  گھر سے دور"ریاض"میں ادا کی جانے والی نماز کی اقتدا کرے اور اس کے گھر سے یہ فاصلہ تقریباً 350 کلو میٹر ہو۔ہمیں جواب سے فائدہ پہنچائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا کرنا جائز نہیں ہے ،خواہ فرض نماز ہویا نفل،اگرچہ وہ امام کی قراءت اور تکبیر کو سن رہی ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 206

محدث فتویٰ

تبصرے