سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) عورت کی مسجد میں نماز کا حکم

  • 19034
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 870

سوال

(186) عورت کی مسجد میں نماز کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کی مسجد میں نماز کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کے لیے مساجد میں مردوں کے ساتھ نماز اداکرنے کےلیےاپنے گھروں سے نکلنا جائز ہے مگر ان کا اپنے گھروں میں نماز ادا کرنا ان کے لیے بہتر ہے امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ  نے اپنی صحیح میں نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث روایت کی ہے کہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"لَا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ"[1]

"اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے مت روکو۔"

نیز آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"لاَ تَمْنَعُوا النِّسَاءَ أَنْ يَخْرُجْنَ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَبُيُوتُهُنَّ خَيْرٌ لَهُنَّ"[2]

"عورتوں کو مساجد میں جانے سے مت روکو۔اور ان کے گھر (ادائیگی نماز کےلیے) ان کے لیے بہتر ہیں۔

پس ان کا گھروں میں رہ کر نماز ادا کرنا باپردہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے افضل ہے اور جب وہ نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں جانا چاہیں تو ان کے لیے شرعی آداب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان )


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (858)صحیح مسلم رقم الحدیث (442)

[2] ۔صحیح سنن ابی داؤد رقم الحدیث (567)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 187

محدث فتویٰ

تبصرے