سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(183) عورتوں کی صفوں کی درستگی کا حکم

  • 19031
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 783

سوال

(183) عورتوں کی صفوں کی درستگی کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورتوں کی صفوں کو درست اور برابر کرنا شرط ہے؟اور کیا پہلی صف اور دوسری صفوں کا حکم برابر ہے خاص طور پر جب عورتوں کی جائے نماز مکمل طور پر مردوں کی جائے نماز سے الگ تھلگ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کی صفوں میں وہی چیزیں مشروع ہیں جو مردوں کی صفوں میں مشروع ہیں یعنی ان کو درست اور برابر کرنے میں اور پہلے اگلی صف اور پھر دوسری صف بنانا اور صفوں کے خلا کو پُرکرنا عورتوں اور مردوں کی صفوں میں برابر ہے اور جب عورتوں اور مردوں کی صفوں کے درمیان کوئی پردہ نہ ہو تو پھر عورتوں کی بہترین صف آخری صف ہے کیونکہ اس میں مردوں سے دوری ہے جیسا کہ حدیث میں بھی موجود ہے۔

اور اگر عورتوں اور مردوں کے درمیان کوئی حائل اور ساتر چیز ہو تو اس صورت میں جو بات راجح معلوم ہوتی ہے وہ یہ کہ عورتوں کی بہترین صف پہلی صف ہے کیونکہ اب ممانعت زائل ہو گئی ہے نیز پہلی صف امام کے قرب کی وجہ سے بہتر ہوگی۔ واللہ اعلم (فضیلۃ الشیخ صالح الفوزان )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 182

محدث فتویٰ

تبصرے