السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے صف سے علیحدہ ہوکر تنہا کھڑے ہونا جائز ہے جبکہ اس کے ساتھ دیگر عورتیں بھی ہوں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب مسجد میں اس کے علاوہ اور عورتیں بھی موجود ہوں جو امام کے ساتھ نماز پڑھنا چاہتی ہوں تو ان کے لیے مردوں کی طرح صف بنانا واجب ہے اور جب وہ اکیلی ہوتو پھر کوئی حرج نہیں ہے۔(علامہ عبدالرحمان سعدی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب