السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے ایک عورت کی امامت کروانا جائز ہے؟اور مقتدی عورت کہاں کھڑی ہوگی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ دیگر عورتوں کی امامت کرائے اور امامت کرانے والی ان کے درمیان کھڑی ہوگی۔لیکن جب مقتدی عورت ایک ہو تو وہ امامت کرانے والی عورت کی دائیں جانب کھڑی ہوگی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب