السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مستحاضہ سے وطی کرنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حنبلی مذہب کے دوسرے قول کے مطابق خاوند کے لیے اپنی مستحاضہ بیوی سے وطی کرنا ممنوع ہے بلکہ وہ اس کے ساتھ مجامعت کے لیے آئے گا اگر چہ اس کو گناہ میں ملوث ہونے کا ڈرنہ ہو۔ البتہ وطی کرنا مکروہ ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں مستحاضہ عورتوں کے خاوند ان سے مجامعت کیا کرتے تھے اور یہ اس کے جواز کی دلیل ہے۔ البتہ ان سے وطی کرنا مع الکراہت مباح ہو گا۔ اور عدم تحریم والا قول زیادہ راجح ہے اور جہاں تک ممکن ہواجتناب کرنا اولیٰ و بہتر ہے۔(سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب