سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130) ایک عورت کو آپر یشن کے بعد اور ماہواری کی عادت سے پہلے کالا خون آیا اور پھر ماہواری آئی

  • 18978
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1034

سوال

(130) ایک عورت کو آپر یشن کے بعد اور ماہواری کی عادت سے پہلے کالا خون آیا اور پھر ماہواری آئی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت نے رحم کا آپریشن کروایا پھر آپریشن کے بعد اور ماہواری کے ایام شروع ہونے سے چار یا پانچ دن پہلے اس نے سیاہ خون دیکھا جو کہ عادت کا خون نہیں تھا اور اس کے متصل بعد اس کو عادت کے مطابق ماہواری سات دن آئی کیا ماہواری شروع ہونے سے پہلے کے ایام کو وہ حیض شمار کرے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس معاملہ میں طبیبوں سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ بظاہر اس عورت کو آنے والا خون آپریشن کا نتیجہ ہے اور جوخون آپریشن کی وجہ سے نکلے اس کا حکم حیض کا حکم نہیں ہے کیونکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے مستحاضہ کے متعلق فرمایا:

"إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ"[1]"بلاشبہ یہ رگ سے نکلنے والا خون ہے۔"

اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خون اگر رگ سے جاری ہوتا ہے اور آپریشن سے نکلنے والا خون بھی اس میں داخل ہے تو وہ حیض کا خون شمار نہیں ہو گا اور اس کی وجہ سے وہ چیز یں حرام نہیں ہوں گی جو حیض کی وجہ سے حرام ہوتی ہیں۔ اس صورت میں نماز واجب ہو گی اور اگر ایسا رمضان کے مہینہ میں ہو تو روزہ بھی واجب ہو گا ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )


[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (226)صحیح مسلم رقم الحدیث(333)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 151

محدث فتویٰ

تبصرے