سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(439) خاوند کا بیوی کے پستان چوسنا

  • 1897
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-12
  • مشاہدات : 11455

سوال

(439) خاوند کا بیوی کے پستان چوسنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص شدید جنسی حالت میں اپنی بیوی کا پستان اپنے منہ میں لے لیتا ہے بیوی شیردار ہے دودھ مرد کے  منہ میں آ جاتا ہے ایسی حالت میں زوجین پرکوئی شرعی تعزیر ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رضاعی رشتہ تب ثابت ہوتا ہے جب بچہ دو سال کے اندر پانچ یا زیادہ دفعہ دودھ پیے صورت مسئولہ میں مرد کا اس عورت کے ساتھ رضاعی رشتہ تو ثابت نہیں ہوتا رہا تعزیر والا مسئلہ وہ کیا ہے اس کا مجھے علم نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 314

محدث فتویٰ

تبصرے