سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) جب حاملہ عورت بچہ جنم دے اور خون جاری نہ ہو تو اس کے خاوند کا اس سے مجامعت کرنے اور عورت کے نماز وروزہ کا حکم

  • 18964
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 827

سوال

(116) جب حاملہ عورت بچہ جنم دے اور خون جاری نہ ہو تو اس کے خاوند کا اس سے مجامعت کرنے اور عورت کے نماز وروزہ کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب حاملہ بچہ پیدا کردے اور اس سے خون جاری نہ ہوتو کیا اس کے خاوند کے لیے اس سے مجامعت کرنا حلال ہے؟اور کیا وہ  عورت نماز ادا کرے گی اور روزہ رکھے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب حاملہ بچہ دے دے اور اس سے خون جاری نہ ہوتو اس پر غسل کرکے نماز ادا کرنا اور روزہ رکھنا واجب ہے اور اس کا خاوند اس کے غسل کرلینے کے بعد  اس سے مجامعت کرسکتا ہے کیونکہ ولادت میں بچے کے ساتھ یا اس کے بعد غالباً خون نکلتا ہے اگرچہ وہ تھوڑی مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 144

محدث فتویٰ

تبصرے