سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(105) عورت کے لیے بحالت حیض مصحف قرآنی کو چھونے کا حکم

  • 18953
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 984

سوال

(105) عورت کے لیے بحالت حیض مصحف قرآنی کو چھونے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت کے لیے حیض کی حالت میں مصحف کو چھونے کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ کے لیے بغیر غلاف کے مصحف کو چھونا حرام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿لا يَمَسُّهُ إِلَّا المُطَهَّرونَ ﴿٧٩﴾... سورة الواقعة

"اسے کوئی ہاتھ نہیں لگاتا مگر جو بہت پاک کیے ہوئے ہیں۔"

نیز وہ الفاظ جو اس خط میں موجود ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے عمرو بن حزم کو لکھ کردیا تھا:

"لايمس القرآن الا طاهر"[1](قرآن کو صرف پاک ہی چھوئے)

اس روایت کو نسائی وغیرہ نے بیان کیا ہے اور لوگوں کے اس روایت کو شرف قبولیت سے نوازنے کی وجہ سے یہ متواتر روایت کے مشابہ ہے۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا:

"ائمہ اربعہ کامذہب یہ ہے کہ مصحف قرآن کو صرف پاک آدمی ہی چھوئے،اور حائضہ کے قرآن کو چھوئے بغیر پڑھنے میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے۔اور احتیاط والی بات یہ ہے کہ حائضہ قرآن نہ پڑھے مگر ضرورت کے وقت،مثلاً اس کو قرآن مجید بھولنے کا خطرہ ہوتو پڑھ سکتی ہے۔"

(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز  رحمۃ اللہ علیہ )


۔التلخیص الجیر(131/1)[1]

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 137

محدث فتویٰ

تبصرے