السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری پہلی بیوی موجود ہے میں نے ایک بیوہ عورت سے چوری چھپے دوسری شادی کر لی ہے نکاح کے وقت صرف دو گواہ تھے ایک عورت اور ایک مرد نکاح کے بعد حق مہر بھی ادا کر دیا ہے لیکن حکومت پاکستان کے قانون کے مطابق کسی رجسٹر پر اندراج نہیں کروایا کیا یہ نکاح جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر بوقت نکاح گواہ بمطابق نصاب موجود تھے اور عورت کے ولی نے آپ کے ساتھ اس کا نکاح کیا یا ولی نے آپ کے ساتھ نکاح کی عورت کو اجازت دی تو پھر آپ کا یہ نکاح درست اور صحیح ورنہ نکاح درست نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب