سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(98) حائضہ کے لیے اپنے ہاتھ اور سر پر مہندی لگانے کا حکم

  • 18946
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1294

سوال

(98) حائضہ کے لیے اپنے ہاتھ اور سر پر مہندی لگانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے بحالت حیض اپنے ہاتھ اور سر پر مہندی لگانا جائز ہے؟اور کیا یہ صحیح ہے کہ جب عورت  فوت ہوجائے تو اس کو اس  حالت میں دفن کرنا جائز نہیں کہ اس کے ہاتھ سفید ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ کے لیے اپنے ہاتھ ،سر اور پاؤں پر مہندی لگانا جائزہے اور اس پر اس میں کوئی حرج نہیں ،جہاں تک اس بات کا تعلق ہے جو سوال میں بیان کی گئی کہ عورت جب فوت ہوجائے اور اس کےہاتھوں میں مہندی نہ لگی ہو،یعنی وہ سفید ہوں تو اس کو دفن کرنا جائز نہیں۔تو یہ درست نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی دلیل ہے۔عورت جب مسلمان ہوکرمرے تو اس کو دوسرے مسلمانوں کی طرح دفن کیا جائے گا اور جب وہ غیر مسلمہ ہوگی تو اس کو غیر مسلموں کے ساتھ دفن کیا جائے گا ،خواہ اس نے مہندی لگائی ہو یا نہ لگائی ہو۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 134

محدث فتویٰ

تبصرے