سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(97) حائضہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے کا حکم

  • 18945
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 837

سوال

(97) حائضہ کے لیے مسجد میں داخل ہونے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حائضہ کے لیے مسجد میں داخل ہونا جائز ہے؟اگر جائز ہے  تو اس کی کیا دلیل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ کے لیے مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں،البتہ بوقت ضرورت مسجد سے گزرنا جائز ہے جیسا کہ جنبی کا حکم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تَقرَبُوا الصَّلو‌ٰةَ وَأَنتُم سُكـٰرىٰ حَتّىٰ تَعلَموا ما تَقولونَ وَلا جُنُبًا إِلّا عابِرى سَبيلٍ حَتّىٰ تَغتَسِلوا...﴿٤٣﴾... سورة النساء

"اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو!نماز کے قریب نہ جاؤ اس حال میں کہ تم نشے میں ہو یہاں تک کہ تم جانو جو کچھ کہتے ہو اور نہ اس حال میں کہ جنبی ہومگر راستہ عبور کرنے والے یہاں تک کہ تم غسل کرلو۔"(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 134

محدث فتویٰ

تبصرے