السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض عورتوں کا خون مسلسل جاری رہتا ہے اور کبھی کبھی ایک یا دو دن رک کر پھر مسلسل بہنے لگتا ہے ایسی صورت حال میں نماز روزے اور دیگر عبادات کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اکثر اہل علم کا مشہور قول یہ ہے کہ جس عورت کے ماہواری کے ایام مقرر ہوں اور وہ گزر جائیں تو وہ غسل کر کے نماز پڑھے اور روزہ رکھے۔ رہا وہ خون جو وہ دو یا تین دن کےبعد دیکھتی ہے تو وہ حیض نہیں ہے اس لیے کہ ان علماء کے نزدیک طہر کی کم از کم مدت تیرہ دن ہے جبکہ بعض علماء نے کہا ہے کہ عورت جب خون دیکھے تو وہ حیض ہے اور جب وہ بند ہو جائے تو وہ پاک شمار ہو گی اگر چہ دو حیضوں کے درمیان طہر کی مدت تیرہ دن نہ ہو۔ (فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب