السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ عورت کا معمولی سا اثر یا معمولی خون کے داغ دھبے دن کے مختلف اوقات میں دیکھتی ہے۔ کبھی تو یہ کیفیت ایام ماہواری کے دوران ہوتی ہے حالانکہ اس کو ماہواری آتی نہیں اور کبھی ایسا ماہواری کے علاوہ ایام میں ہو تا ان دونوں صورتوں میں اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس طرح کے سوال کا جواب قریب ہی گزرا ہے لیکن وہ داغ دھبے جو عادت کے ان ایام میں پائے جائیں جن کو عورت حیض کے معروف ایام سمجھتی ہے تو یہ حیض ہی ہوں گے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب