السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت ستر سال کی ہو جائے اور اس کا خون اپنی (سابقہ) صفت پر جاری ہو تو کیا وہ (نماز روزے سے) بیٹھی رہے گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جوعورت ستر سال کی ہو گئی اور ان کا خون اپنی حالت پر بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہے تو وہ اس کے دوران (نماز روزے سے) بیٹھی رہے گی۔ کیونکہ درست بات یہ ہے کہ حیض کی اقل یا اکثر عمر ثابت نہیں لہٰذا ہر لحاظ سے اس خون کا حکم حیض والا حکم ہی ہو گا۔(سماحۃ الشیخ عبدالرحمٰن السعدی رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب