سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(433) مسلک کی بناء پر شادی کرنا

  • 1891
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2108

سوال

(433) مسلک کی بناء پر شادی کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیا اہل حدیث مسلک کا لڑکا یا لڑکی کسی بریلوی یا دیوبندی مسلک کی لڑکی یا لڑکے سے شادی کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مشرک وکافر لڑکے یا لڑکی (خواہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث یا دیوبندی یا بریلوی یا کچھ اور کہلائے) کا مومن لڑکی یا لڑکے کے ساتھ نکاح شرعاً درست نہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

﴿وَلَا تَنكِحُواْ ٱلۡمُشۡرِكَٰتِ حَتَّىٰ يُؤۡمِنَّۚ﴾--بقرة221

’’اورمشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لائیں‘‘ اور بیان ہے:

﴿وَلَا تُمۡسِكُواْ بِعِصَمِ ٱلۡكَوَافِرِ﴾--الممتحنة10

’’اور مت پکڑ رکھو نکاح عورتوں کافروں کا‘‘ ہاں مومن مرد کتابیہ محصنہ عورت سے نکاح کر سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

﴿وَٱلۡمُحۡصَنَٰتُ مِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ مِن قَبۡلِكُمۡ﴾--مائدة5

’’اور پاک دامن عورتیں ان لوگوں میں سے جو دئیے گئے کتاب پہلے تم سے‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 311

محدث فتویٰ

تبصرے