سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(58) جب عورت کو جنبی ہونے کا شک گزرے تو وہ کیا کرے؟

  • 18906
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 853

سوال

(58) جب عورت کو جنبی ہونے کا شک گزرے تو وہ کیا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کو خواب میں اکثر یہ شک ہوتا رہتا ہے کہ وہ جنبی ہوگئی ہے،حالانکہ اس کے خاوند نے اس کو چھوا تک نہیں ہوتا اور یہ محض اس کا شک ہی ہے ۔بعض اوقات تو جاگتے میں یہ شک ہونے لگتا ہے۔اور وہ مسئلہ میں خاصی پریشان ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مذکورہ عورت پر،جس کو جنبی ہونے کا شک ہوتا رہتا ہے،محض شک کی  بنیاد پر غسل کرنا واجب نہیں ہوتا کیونکہ حقیقت میں تو وہ جنبی نہیں ہے،نیز شرعی قاعدہ ہے "براءت ذمہ" اس کی بنیاد پر بھی اس پر غسل کرنا واجب نہیں ہوتا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 103

محدث فتویٰ

تبصرے