سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) جب عورت اپنے خواب میں کسی مرد کو اپنے سے مجامعت کرتے ہوئے دیکھے تو کیا وہ گناہگار ہوگی؟

  • 18902
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1306

سوال

(54) جب عورت اپنے خواب میں کسی مرد کو اپنے سے مجامعت کرتے ہوئے دیکھے تو کیا وہ گناہگار ہوگی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب عورت خواب میں کسی اجنبی مرد سے مجامعت کرے تو اس پر کیا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب مرد اپنے خواب میں دیکھے کہ وہ کسی عورت سے مجامعت کررہا ہے یا کوئی عورت اپنے خواب میں دیکھے کہ کوئی آدمی اس سے مجامعت کررہا ہے تو اس مرد اور عورت پر اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کیونکہ وہ دونوں خواب کی حالت میں غیر مکلف ہیں اور اس طرح کے خوابوں سے بچنا ان کے اختیار میں بھی نہیں ہے۔

اور اس وجہ سے بھی کہ اللہ تعالیٰ کسی شخص کو اس کی وسعت وطاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے۔نیز اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"رفع القلم عن ثلاثة: عن النائم حتى يستيقظ، وعن الصبى حتى يحتلم"[1]

"تین آدمیوں سے مواخذہ کا قلم اٹھا لیا گیا ہے ایک وہ سویا ہوا شخص جب تک وہ بیدار نہ ہو اور دوسرا مجنون جب تک اس کاجنون کا دورہ ختم نہ ہوجائے اور تیسرابچہ جب تک کہ وہ بالغ نہ ہوجائے۔"

اس حدیث کو احمد،ابو داود،نسائی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ  نے تو کہا کہ یہ حدیث بخاری ومسلم کی شرطوں کے مطابق ہے۔لیکن جس کو اس طرح کا خواب دیکھ کر منی خارج ہو اس پر غسل واجب ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)


[1] ۔صحیح سنن ابی داود،رقم الحدیث(4399)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 98

محدث فتویٰ

تبصرے