السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا غسل جنابت میں لمبے اور بغیر مینڈھیوں کے بال رکھنے والی عورت کا حکم مینڈھیوں والی عورت کی طرح ہے یاکہ اس کے لیے ا پنے تمام بال دھونا واجب اور ضروری ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جونسی عورت جنبی ہویا اس کا خون حیض بند ہوچکا ہو اس کے لیے طہارت کی نیت سے سارے بدن اور پورے بالوں کو دھونا واجب ہے،بال اس کے خواہ لمبے ہوں یا چھوٹے،مینڈھیاں بنے ہوں یا بغیر مینڈھیوں کے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب