سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) کیاہئیر کریم اور لپ اسٹک لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 18884
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 931

سوال

(36) کیاہئیر کریم اور لپ اسٹک لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بالوں کی کریم اور ہونٹوں کو سرخ کرنے والی(لپ اسٹک) کا استعمال وضو کو توڑدیتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کا بالوں کی کریم وغیرہ لگانا یا دیگر تیل استعمال کرنا وضوکو باطل نہیں کرتا بلکہ روزے کو بھی باطل نہیں کرتا لیکن روزہ کی حالت میں اگر ان سرخیوں کا ذائقہ ہوتو اس کو اس طرح استعمال کرنا کہ پیٹ میں ذائقہ اترتا ہو،جائز نہیں ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین  رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 81

محدث فتویٰ

تبصرے