سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(34) کیا ننگے مردوں اور عورتوں اور اپنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 18882
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1102

سوال

(34) کیا ننگے مردوں اور عورتوں اور اپنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ننگے مردوں اور عورتوں پر مجرد نظر ڈالنے سے وضو فاسد ہوجاتا ہے؟اور کیا باوضو آدمی کااپنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

باوضو آدمی کا ننگے مردوں اور عورتوں کو صرف دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی متوضی کا ا پنی شرمگاہ کو دیکھنے سے وضو فاسد ہوتا ہے کیونکہ اس پر کوئی دلیل وارد نہیں ہوئی۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 81

محدث فتویٰ

تبصرے