سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) بچوں کی شرمگاہ کو چھونے سے وضو کے ٹوٹنے کا حکم

  • 18873
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 798

سوال

(25) بچوں کی شرمگاہ کو چھونے سے وضو کے ٹوٹنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اپنے چھوٹے بچے کا لباس تبدیل کرتے وقت اس کی شرمگاہ پر ہاتھ لگ جانا میرے وضو کو توڑ دے گا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بغیر کسی اوٹ اور پردے کے شرمگاہ کو چھونا وضو کو توڑدیتا ہے خواہ جس کی شرمگاہ کو چھواگیا ہے وہ چھوٹی عمر کا ہو یا بڑی عمر کا کیونکہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:

"مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ"[1]

"جواپنی شرمگاہ کو چھوئے وہ وضو کرے۔"

اور جس کی شرمگاہ چھوئی گئی ہے اس کی شرمگاہ چھونے والے کی شرمگاہ ہی کی طرح ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)


[1] ۔صحیح سنن النسائی رقم الحدیث (444)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 70

محدث فتویٰ

تبصرے