السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے چند بچے ہیں میں نے وضو کیا اور وضو کے بعد اپنے بچوں کی نجاست صاف کی کیا ایسا کرنے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باوضو شخص کے اپنے یا کسی دوسرے کے بدن سے نجاست دھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ اگر تم نے بچے کی شرمگاہ کو چھواتو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔ جس طرح انسان کے اپنے شرمگاہ کو چھونے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے۔(سعودی فتوی کمیٹی)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب