السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت اپنے سر پر مہندی وغیرہ لیپ کرے تو کیا وہ اس پر مسح کر سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب عورت اپنے سر پر مہندی کا لیپ کرے تو وہ اس پر مسح کر سکتی ہےاور اس کو سر کے بال کھولنے اور مہندی کے نیچے سے مسح کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کی حالت میں سر کو لیپ کیا ہوا تھا ۔لہٰذا سر پر لگایا گیا لیپ سر کے ہی تابع ہے اور یہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سر کی پاکی میں قدرے آسانی اور تخفیف جائز ہے۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ)
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب