سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(17) عورت کے دوپٹے پر مسح کرنے کا حکم

  • 18865
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1167

سوال

(17) عورت کے دوپٹے پر مسح کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے اپنے دوپٹے پر مسح کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام احمد رحمۃ اللہ علیہ  کے مشہور قول کے مطابق عورت کے لیے دوپٹے پر مسح کرنا جائز ہے جبکہ وہ اس کی گردن کے نیچے سے لپیٹا گیا ہو۔ کیونکہ ایسا کرنا بعض صحابیات رضوان اللہ عنھن اجمعین سے ثابت ہے۔ بہر حال اگر دوپٹہ ہٹانے میں کوئی دقت ہو سردی کی وجہ سے یا اتارنے اور دوبارہ لپیٹنے کی وجہ سے تو ایسی صورت حال میں مسح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔اوراگر ایسی کوئی دقت نہیں تو دوپٹے پر مسح نہ کرنا ہی اولیٰ اور بہتر ہے ۔(فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ )

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 66

محدث فتویٰ

تبصرے