سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(428) ایسی محافل میں شامل ہونا جن میں گانا بجانا وغیرہ ہو..؟

  • 1886
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1952

سوال

(428) ایسی محافل میں شامل ہونا جن میں گانا بجانا وغیرہ ہو..؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) ایسی دعوت طعام جس پر باجا گاجا یعنی فوجی بینڈ وغیرہ کا اہتمام ہو۔ کیا حکم ہے

بعض لوگ اس دعوت کو حرام قرار دیتے ہیں اور بعض ناجائز۔

(2) اگر ایسے موقع پر آدمی گانا بجانا کی محفل میں بالکل شامل نہ ہو بلکہ ناپسندیدگی کی وجہ سے اس محفل سے دور رہے لیکن کھانے کے وقت شامل ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟

(3) ایسی دعوت ولیمہ پر شامل ہونا جس کی بارات پر مذکورہ فعل کیا گیا ہو یعنی دعوت ولیمہ پر یہ بے ہودہ رسم نہ کی جائے۔ اس میں شرکت کا کیا حکم ہے ؟عدم شمولیت سے قطع رحمی کا بھی سخت خطرہ ہو ۔ وضاحت فرما کر اللہ تعالیٰ سے اجر حاصل کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اما بعد! اس قسم کی دعوتوں میں شمولیت سے اگر «مَنْ رَّأٰی مِنْکُمْ مُنْکَرًا فَلْيُغَيِّرْه»(مسلم-كتاب الايمان-باب كون النهى عن المنكر من الايمان وان الايمان يزيد و ينقص) الخ  ’’جو تم سے برائی دیکھے وہ اس کو روکے‘‘ کے تقاضے پورے ہوں تو درست ورنہ درست نہیں اور ظاہر ہے کہ اس حدیث میں مذکور تین تقاضوں میں سے کسی نہ کسی تقاضے میں شمولیت کی وجہ سے خلل آئے گا اس لیے ایسی دعو  توں میں شمولیت سے پرہیز کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 309

محدث فتویٰ

تبصرے