سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(06) ولادت کے وقت خون اور پانی سے طبیب اور طیبہ کےآلودہ کپڑوں کا حکم

  • 18854
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 942

سوال

(06) ولادت کے وقت خون اور پانی سے طبیب اور طیبہ کےآلودہ کپڑوں کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیابچے کی ولادت کے وقت بہنے والے پانی یا خون سے آلودہ کپڑوں میں طبیب یا طبیبہ کی نماز درست ہے جبکہ عمل ولادت کی بعض حالتوں کے پیش نظر ہر نماز کے لیے کپڑے تبدیل کرنا مشکل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حمدوثنا کے بعدگزارش یہ ہے کہ ایسی صورت میں طبیب یا طبیبہ پاک کپڑے اپنے پاس رکھیں اور بوقت نماز وہ آلودہ کپڑے اتار کر ان پاک کپڑوں میں نماز ادا کریں اس میں کوئی مشقت بھی نہیں ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 58

محدث فتویٰ

تبصرے