سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1238) عورت کا قربانی کا جانور ذبح کرنا

  • 18845
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 761

سوال

(1238) عورت کا قربانی کا جانور ذبح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر گھر میں کوئی مرد موجود نہ ہو اور قربانی ذبح کرنی ہو تو کیا عورت یہ کام کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں بوقت ضرورت عورت قربانی اور کوئی دوسرا جانور ذبح کر سکتی ہے، بشرطیکہ ذبح کی دیگر شرائط مکمل ہوں۔ مسنون ہے کہ ذبح کے وقت اس فرد کا نام لیا جائے جس کی طرف سے قربانی کی جا رہی ہو، وہ زندہ ہو یا میت۔ اگر نام نہ بھی لے تو نیت ہی کفی ہے۔ اگر زبان سے غلطی سے کسی دوسرے کا نام نکل جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اللہ تعالیٰ نیتوں سے خوب آگاہ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 876

محدث فتویٰ

تبصرے