سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1230) دوسروں کے لیے اعمال صالحہ ہدیہ کرنا

  • 18837
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1071

سوال

(1230) دوسروں کے لیے اعمال صالحہ ہدیہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد صاحب دس سال ہوئے وفات پا گئے ہیں، اور وہ اپنے سب فرائض کے پابند تھے مگر کمزوری کی وجہ سے حج نہیں کر سکے۔ اللہ کی توفیق سے مجھے مملکت عربیہ سعودیہ میں تدریس کے سلسلہ میں آنے کا موقعہ ملا ہے، تو میں نے پہلے اپنی طرف سے حج اسلام ادا کیا اور اب اپنے والد صاحب کی طرف سے حج کرنا چاہتی ہوں۔ کیا یہ جائز ہے اور کیا انہیں اس کا اجر پہنچے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لیے جائز ہے کہ اپنے والد کی طرف سے حج کر سکتی ہیں۔ اس میں آپ کے لیے اجر عظیم ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے ور قبول فرمائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 869

محدث فتویٰ

تبصرے