السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی پر حد زنا واجب ہوئی ہو اور وہ حد لگنے سے پہلے توبہ کر لے تو کیا اس سے اس کی حد ساقط ہو جائے گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
: اگر اس نے امام تک مقدمہ پیش ہونے سے پہلے زنا، چوری یا شراب نوشی سے توبہ کر لی ہو تو صحیح یہ ہے کہ اس سے حد ساقط ہو جائے گی، جیسے کہ محاربین (ملک میں دہشت گردی کرنے والے) اگر پکڑے جانے سے پہلے توبہ کر لیں تو ان سے حد ساقط ہو جاتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب