سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1209) غیر شرعی مضامین پڑھنا

  • 18816
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 768

سوال

(1209) غیر شرعی مضامین پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسی خواتین کے بارے میں کیا حکم ہے جو ایسے رسالے پڑھتی ہیں جن میں تصویریں ہوتی ہیں اور غیر شرعی مضامین ہوتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر ذمہ دار مرد یا عورت پر لازم ہے کہ ایسی کتابوں سے پرہیز کرے جو بدعت و گمراہی کی حامل ہوں یا ایسے رسالے جو خرافات اور گمراہ کن مضامین شائع کرتے ہیں، یا غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں اور بداخلاقی کی اشاعت کرتے ہیں۔ اس کی اجازت صرف ان لوگوں کو دی جا سکتی ہے جو ان کے الحاد و انحراف کی تردید کر سکیں، اور ان کے ذمہ داران کو حق کی نصیحت اور موجودہ غلط روش سے متنبہ کریں اور لوگوں کو ان کے شر سے بچائیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 856

محدث فتویٰ

تبصرے