سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1202) برتھ ڈے منانا

  • 18809
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 705

سوال

(1202) برتھ ڈے منانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا بیٹا آج کل اپنی ماں کے ساتھ رہ رہا ہے اور اس کی ماں ہر سال اس کی سالگرہ مناتی ہے۔ اس میں ماکولات و مشروبات کا اہتمام ہوتا ہے۔ بچے کی عمر کے لحاظ سے موم بتیاں جلائی جاتی ہیں اور پھر وہ انہیں بجھاتا ہے۔ اس طرح پروگرام کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سالگرہ منانا جائز نہیں ہے، یہ بدعت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسا کام ایجاد کیا جو اس میں سے نہ ہو تو وہ مردود ہے۔‘‘ (صحیح بخاري،کتاب الصلح،باب اذااصطلحواعلي صلح جورفالصلح مردود،حدیث:2550۔صحیح مسلم،کتاب الاقضیة،باب نقص الاحکام الباطلة وردمحدثات الامور،حدیث:1718وسنن ابي داؤد،کتاب السنة،باب لزوم السنة،حدیث:4606۔مسند احمد بن حنبل:270/6،حدیث:26372۔) اور یہ کافروں کی مشابہت ہے اور آپ علیہ السلام کا فرمان ہے: ’’جو کسی قوم کی مشابہت اپنائے وہ ان ہی میں سے ہوا۔‘‘ (سنن ابي داؤد،کتاب اللباس،باب في لبس الشھرة،حدیث:4031ومسند احمد بن حنبل:50/2،حدیث:5114۔مصنف ابن ابی شیبة:212/4،حدیث:19401۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 851

محدث فتویٰ

تبصرے