سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1149) عيسائیوں کے ساتھ لین دین کرنا

  • 18756
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 744

سوال

(1149) عيسائیوں کے ساتھ لین دین کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کچھ عیسائی لوگ ہمارے ہمسائے ہیں، ہمارا ان کے ساتھ لین دین کیسا ہونا چاہئے؟ بالخصوص جب وہ کوئی ہدیہ دیں؟ اور کیا ہم ان کے سامنے کھلے منہ آ سکتے ہیں؟ اور کیا عیسائی دکانداروں سے خریداری کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وہ لوگ تمہارے ساتھ احسان کریں تو تم بھی ان کے ساتھ احسان کرو۔ اگر وہ تمہیں کوئی حلال اور جائز چیز ہدیہ دیں تو آپ بھی اس کا بدلہ دیں۔ نبی علیہ السلام نے رومیوں کے عیسائی بدشاہ کا اور ایسے ہی یہودیوں کا ہدیہ قبول کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿لا يَنهىٰكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذينَ لَم يُقـٰتِلوكُم فِى الدّينِ وَلَم يُخرِجوكُم مِن دِيـٰرِكُم أَن تَبَرّوهُم وَتُقسِطوا إِلَيهِم إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ المُقسِطينَ ﴿٨ إِنَّما يَنهىٰكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذينَ قـٰتَلوكُم فِى الدّينِ وَأَخرَجوكُم مِن دِيـٰرِكُم وَظـٰهَروا عَلىٰ إِخراجِكُم أَن تَوَلَّوهُم وَمَن يَتَوَلَّهُم فَأُولـٰئِكَ هُمُ الظّـٰلِمونَ ﴿٩﴾... سورةالممتحنة

’’جن لوگوں نے تم سے دین میں لڑائی نہیں کی اور تمہیں جلا وطن نہیں کیا، ان کے ساتھ سلوک و احسان کرنے اور منصفانہ بھلے برتاؤ کرنے سے اللہ تعالیٰ تمہیں نہیں روکتا، بلکہ اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے مذہبی لڑائیاں کیں اور تمہیں دیس نکالے دیے اور دیس نکالا دینے والوں کی مدد کی۔ جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں وہی ظالم اور بے انصاف ہیں۔‘‘

لہذا آپ ان کی عورتوں کے سامنے اپنے آپ کو ظاہر کر سکتی ہیں جیسے مسلمان عورتوں کے سامنے ظاہر کرتی ہیں اور جو زینت کے کپڑے وغیرہ پہنے ہوتے ہیں انہیں دکھا سکتی ہیں۔ علماء کا صحیح تر قول یہی ہے۔ اور ضروری کی مباح چیزیں بھی ان سے کریدی جا سکتی ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 804

محدث فتویٰ

تبصرے