سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1143) عورت کا محرم مرد کے سامنے بچے کو دودھ پلانا

  • 18750
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1313

سوال

(1143) عورت کا محرم مرد کے سامنے بچے کو دودھ پلانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت، دوسری عورتوں اور اپنے محرم مردوں کے سامنے اپنے بچے کو دودھ پلا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمہور علماء کے قول کے مطابق عورتوں کے سامنے وہ پلا سکتی ہے۔ ان کے نزدیک ایک عورت کے لیے دوسری عورت کے لیے لازمی قابل ستر حصہ یعنی ’’عورہ‘‘ ناف سے گھٹنے تک ہے۔

اور دوسرا قول دلیل کے اعتبار سے زیادہ قوی ہے کہ اس کے سامنے اگر مسلمان عورتیں ہوں یا اہل کتاب کی عورتیں تو اتنا ہی حصہ طاہر کرے جو ضروری ہے۔ اگر ضروری نہ ہو تو عورتوں یا محرم مردوں یا اہل کتاب کی عورتوں کے سامنے بھی سینہ کھولنا جائز نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 801

محدث فتویٰ

تبصرے