سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1137) دیور سے پردہ لازمی ہے

  • 18744
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 641

سوال

(1137) دیور سے پردہ لازمی ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری ساس صاحبہ مجھے کہتی ہے کہ جب گھر والے ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہوتے ہیں یا قہوہ وغیرہ پی رہے ہوتے ہیں تو میں بھی اپنی عبا اور چادر وغیرہ لے کر دیور کے ساتھ بیٹھ جایا کروں، مگر میں اس سے انکار کرتی ہوں، تو کیا میں حق پر ہوں یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ اس کیفیت میں ان کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر سکتی ہیں کیونکہ اس میں فتنے کا اندیشہ ہے اور آپ کے شوہر کا بھائی بالخصوص جبکہ وہ کنوارا بھی ہے آپ کے لیے اجنبی اور غیر محرم ہے۔ لہذا اس کا آپ کو دیکھنا اور آپ کی آواز کا سننا فتنہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح آپ کا اسے دیکھنا بھی!

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 799

محدث فتویٰ

تبصرے