السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب خاندان کے مرد عورتیں اکٹھے ہوں، تو کیا عورت کو ان کے ساتھ باحجاب ہو کر بیٹھنا جائز ہے تاکہ قربت اور تعارف حاصل ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی خاص مصلحت اور فائدہ کے بغیر اس طرح بیٹھنا جائز نہیں ہے۔ مثلا کسی درس وغیرہ کا اجتماع ہو تو عورتیں باحجاب ہو کر مردوں سے پیچھے بیٹھ سکتی ہیں۔ اور اگر درمیان میں پردہ وغیرہ ہو تو اور بھی زیادہ بہتر ہے۔
مگر جب میدان کھلا ہو، اور لوگ بھی ادھر ادھر آتے جاتے ہوں اور اختلاط اور اسباب فتنہ کا اندیشہ ہوتا ہو تو اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ کیونکہ کوئی شخص اسباب فتنہ کے جس قدر قریب ہو گا یقینا اس کے اثرات سے متاثر ہو گا۔ لہذا ہر انسان کو، مرد ہو یا عورت، جہاں تک ہو سکے ان فتنوں سے دور ہی رہنا چاہئے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب