سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1113) بے پردہ اور اختلاط کی مرتکب کو نصیحت

  • 18720
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 747

سوال

(1113) بے پردہ اور اختلاط کی مرتکب کو نصیحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک خاتون اپنے ساتھ والیوں کو کس طرح نصیحت کرے اور سمجھائے جو بے پردگی اور اختلاط کی مرتکب ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کو نصیحت کرنی چاہئے کہ تم میری دینی بہن ہو، تمہیں نامحرم اور اجنبی مردوں میں گھلنے ملنے اور پردہ نہ کرنے سے بچنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿وَإِذا سَأَلتُموهُنَّ مَتـٰعًا فَسـَٔلوهُنَّ مِن وَراءِ حِجابٍ ذ‌ٰلِكُم أَطهَرُ لِقُلوبِكُم وَقُلوبِهِنَّ ...﴿٥٣﴾... سورةالاحزاب

’’اور جب تم ان سے کوئی سامان وغیرہ طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو۔ یہ انداز تمہارے اوران عورتوں کے دلوں کے لیے زیادہ پاکیزگی کا باعث ہو گا۔‘‘

اور اس کے علاوہ بھی دیگر آیات اوراحادیث انہیں سناؤ اور واضح کرو کہ شریعت مطہرہ کی مخالفت کا نتیجہ بہت خطرناک ہے۔ اسے چاہئے کہ اپنی ان دینی بہنوں کو بتائے کہ ہم سب پر فرض ہے کہ اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنے آپ کو بچائیں، نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کے معاون بنیں اور حق کی وصیت ایک دوسرے کو کرتی رہیں اور اس راہ میں صبر سے بھی کام لیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 779

محدث فتویٰ

تبصرے