سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1070) لڑکے اور لڑکیوں کا فون پر بات کرنا

  • 18677
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 696

سوال

(1070) لڑکے اور لڑکیوں کا فون پر بات کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کا ٹیلیفونوں پر بات چیت کرنا کیسا ہے جبکہ وہ دونوں ہی غیر شادی شدہ ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی اجنبی عورت (یا لڑکی) سے کوئی ایسی اور اس انداز سے بات نہیں کرنی چاہئے جو اس کے جذبات کو برانگیختہ کرنے والی ہو مثؒا الفت، محبت یا فدا کاری کی باتیں یا انداز گفتگو میں لوچ پن، خواہ یہ ٹیلیفون پر ہو یا بغیر ٹیلیفون کے۔ عورتوں کے لیے بالخصوص اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

﴿فَلا تَخضَعنَ بِالقَولِ فَيَطمَعَ الَّذى فى قَلبِهِ مَرَضٌ وَقُلنَ قَولًا مَعروفًا ﴿٣٢﴾... سورةالاحزاب

’’اے عورتو! نرم لہجے سے بات نہ کرو، ورنہ جس کے دل میں کوئی روگ ہو گا وہ کوئی خیال کربیٹھے گا۔ ہاں قاعدے کے مطابق بات کرو۔‘‘

ہاں اتفاقا حسب ضرورت بات کرنی پڑ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ ضرورت کی حد تک اور شبہ اور فتنے سے پاک ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 751

محدث فتویٰ

تبصرے