السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسلمان خاتون کے لیے وہ کون سے میدان ہیں جہاں کوئی عورت ملازمت یا کام کر سکتی ہے، جہاں کہ دینی تعلیمات کی مخالفت نہ ہوتی ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی خاتون کے لیے کام کا میدان وہی شعبے ہیں جو صرف عورتوں سے متعلق ہیں، مثلا بچیوں کی تعلیم و تدریس خواہ یہ عمل دفتری ہو یا فنی وغیرہ۔ یہ گھر میں کپڑوں کی سلائی بھی کر سکتی ہے بالخصوص عورتوں کے، اور اسی طرح کے دوسرے کئی کام ہو سکتے ہیں۔
لیکن ایسے میدان اور شعبے جو مردوں سے مخصوص ہیں، ان میں عورتوں کو کام کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس کانتیجہ ان کے ساتھ اختلاط کی صورت میں نکلتا ہے، اور یہ ایک بڑا فتنہ ہے جس سے بچنا واجب ہے۔ اور جاننا چاہئے کہ نبی علیہ السلام نے فرمایا:
ما تركت بعدى فتنة أضر على الرجال من النساء، وإن أول فتنة بنى اسرائيل كانت فى النساء
’’میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے بڑھ کر اور کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے۔ ‘‘
الغرض انسان کے لیے لازم ہے کہ اپنے گھر والوں کو ہر حال میں فتنوں اور ان کے اسباب سے بھی دور رکھے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب