سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(410) مکہ سے خارج کے احرام باندھنے کا حکم

  • 1866
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1138

سوال

(410) مکہ سے خارج کے احرام باندھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جو شخص مکہ سے خارج سے آئے دوبارہ عمرہ کا پروگرام بن جائے تو کیا میقات سے احرام باندھے گا یا حرم سے یا حرم کے باہر سے اگر حرم سے باندھے گا تو عائشہ رضی اللہ عنہا کو تنعیم کیوں بھیجا تھا باہر سے آنے والے کی کیا شرط ہے حرم سے احرام باندھنے کی تین دن سے زیادہ رہنے سے کیا اہل مکہ میں سے ہو جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حرم کے اندر جہاں ٹھہرا ہوا ہے وہاں سے احرام باندھ سکتا ہے بدلیل حدیث:

«فَهُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَی عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِ اَهْلِهِنَّ مِمَّنْ کَانَ يُرِيْدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ»بخارى-كتاب الحج-باب مهل من كان دون المواقيت

’’یہ مقامات وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے بھی جو وہاں سے گزر کر آئیں وہاں کے مقیمی نہ ہوں جو حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں۔ (اس حدیث پر شیخین کا اتفاق ہے)‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

حج و عمرہ کے مسائل ج1ص 294

محدث فتویٰ

تبصرے