السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے سونا خریدا اور سودا ہو گیا، رقم دینے لگا تو کچھ کم پڑ گئی، تو وہ کہتا ہے کہ بقیہ میں لا کر دیتا ہوں، گاڑی میں سے یا بنک سے، اور سونا وصول نہیں کرتا۔ جب پوری لا کر دے دیتا ہے تو اپنا سونا بھی لے لیتا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے یا بیع دوبارہ کرنی ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بہتر یہ ہے کہ جب وہ باقی رقم لے آئے تو سودا دوبارہ کریں، اور اس میں انہیں اپنے الفاظ ہی دہرانے ہوں گے۔ اگر وہ اپنا سودا چھوڑ دے اور بقیہ رقم لے آنے کے بعد ہی سودا کرے تو زیادہ اچھا ہے۔ رقم سے پہلے سودے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب