سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1039) حائضہ کا مسجد میں بیٹھ کر درس سننا

  • 18646
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 764

سوال

(1039) حائضہ کا مسجد میں بیٹھ کر درس سننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حائضہ عورت کے لیے جائز ہے کہ مسجد حرام میں بیٹھ کر درس وغیرہ سن سکے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد حرام بلاشبہ تمام مساجد سے بڑھ کر افضل مسجد ہے، اور نبی علیہ السلام نے جب ایام والیوں کو عیدگاہ میں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ وہاں لوگ صرف نماز عید ہی پڑھتے ہیں تو مسجد حرام کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ مقصد یہ ہے کہ حائضہ عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ مسجد حرام یا کسی اور مسجد میں رکے اور ٹھہرے۔ وہاں اگر صرف گزرنے کی ضرورت ہو تو گزر سکتی ہے بشرطیکہ مسجد کے آلودہ ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ مگر اس کا وہاں رکنا حرام ہے، خواہ اس کی نیت درس و وعظ سننا ہی ہو۔ اور اب تو اللہ نے دوسرے وسائل مہیا فرما دیے ہیں کہ کیسٹوں وغیرہ کے ذریعے سے یہ سنے جا سکتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 729

محدث فتویٰ

تبصرے