السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ اپنا کپڑا اپنے قدم سے پانچ سینٹی میٹر تک لمبا رکھ لے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، عورت کے لیے جائز ہے کہ اپنا کپڑا اپنے ٹخنوں سے نیچے رکھے، بلکہ اس کے حق میں یہی مشروع ہے، تاکہ اس کے قدم چھپے رہیں،بلکہ اکثر اہل علم اسے واجب کہتے ہیں۔ الغرض عورت کو چاہئے کہ اپنے آپ کو چھپائے، یا تو شلوار (یا ازار) خوب کھلی اور لمبی ہو، یا جرابیں وغیرہ پہنے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب