سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1011) لڑکیوں کے ختنہ کا حکم

  • 18618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 753

سوال

(1011) لڑکیوں کے ختنہ کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لڑکیوں کے ختنہ کا کیا حکم ہے؟ اور اس موقع پر رقص کرنا اور خوشی و تقریب کا اہتمام کرنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لڑکیوں کا ختنہ شرعی سنت اور ان کی کرامت کے تحفظ کا باعث ہے، اور اس موقع پر رقص و سرود اور تقریب کے اہتمام کے بارے میں ہم شریعت مطہرہ میں کوئی اصل نہیں جانتے۔ البتہ فرح و سرود کا اظہار، یہ شرعا مطلوب ہے کیونکہ ختنہ ایک شرعی عمل ہے، اور عزوجل کا فرمان ہے:

﴿قُل بِفَضلِ اللَّهِ وَبِرَحمَتِهِ فَبِذ‌ٰلِكَ فَليَفرَحوا هُوَ خَيرٌ مِمّا يَجمَعونَ ﴿٥٨﴾... سورةيونس

’’آپ لوگوں کو بتائیے (کہ یہ کتاب) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت (سے نازل ہوئی)، لہذا انہیں اس پر خوش ہونا چاہئے، یہ ان چیزوں سے بہت بہتر ہے جو وہ جمع کر رہے ہیں۔‘‘

اور عمل ختنہ بھی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے فضل اور رحمت میں سے ہے، تو اس مناسبت سے اللہ کا شکر کرتے ہوئے کھانے کا اہتمام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 709

محدث فتویٰ

تبصرے